بالی وڈ کی وہ پہلی فلم جس نے چین میں بزنس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑدئیے

2018 ,مارچ 9



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ”بجرنگی بھائی جان” نے چین میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا۔فلم دو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی ، اب تک ایک سو سترہ کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔۔بیجنگ (دنیا نیوز ) بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کی چین میں دھوم مچ گئی،سلمان خان کی فلم سو کروڑ روپے کما چکی، یہ چوتھی بھارتی فلم ہے جس نے چین میں سو کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان نے چین میں دھوم مچا دی۔فلم دو مارچ کولینٹرن فیسٹول کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی اور اب تک ایک سو سترہ کروڑ روپے کما چکی ہے۔ فلم بجرنگی بھائی جان سے پہلے عامر خان کی فلمیں چین میں دھوم مچا چکی ہیں ان میں پی کے، دنگل اور سیکرٹ سپر سٹار شامل ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابقممبئی (آن لائن) سری دیوی کو مرے چند دن ہوئے، بیٹی نے 21ویں سالگرہ کا جشن منا ڈالا۔ اگر اس کو ماں کا دکھ ہوتا تو کم از کم چھ ماہ رک جاتی، مداحوں نے جھانوی کپور کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور اپنی ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی اپنی 21 سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے وہیں ان کے مداح ابھی تک ان کے جانے کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے ہیں ایسی صورتحال میں سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورکا دھوم دھام کے ساتھ 6 مارچ کو اپنی اکیسویں سالگرہ منانا سری دیوی کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے جھانوی کو ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سالگرہ کے جشن کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے کزنز کے چہروں پرسری دیوی کے جانے کا کوئی دکھ نظر نہیں آ رہا۔ سری دیوی کے مداحوں کو ان کی بیٹی اور دیگر رشتے داروں کی یہ خوشی ایک آنکھ نہیں بھائی۔ ایک صارف نے غصے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی جشن منایاجارہا ہے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ایک صارف نے لکھا میں ان تمام افراد کے چہروں پر خوشیاں واضح طور پر دیکھ سکتی ہوں اگر ان لوگوں کو دکھ ہوتا توکم از کم 6 ماہ تو رک جاتے لیکن ان کیلئے جشن منانا زیادہ اہم ہے۔ ایک صارف نے لکھاکپور فیملی کی بے حسی دیکھئے، سری دیوی کو گئے ہوئے ابھی چند روز ہی ہوئے ہیں اور یہ لوگ کتنے خوش ہیں۔ایک صارف نے لکھا مجھے یقین نہیں ہو رہا کتنے شرم کی بات ہے۔ایک صارف نے نہایت غم زدہ انداز میں کہا میں سری دیوی کا کچھ نہیں لگتا اس کے باوجود مجھے ابھی تک ان کی موت کا دکھ ہے، لیکن ان کی بیٹیوں کو دیکھئے یہ لوگ اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجا کر کس طرح پارٹی کرسکتے ہیں جب کہ ان کی ماں کو جلائے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے۔ سوچئےاگر بیٹی کی موت ہوجاتی تو کیاماں ایسا کرسکتی تھی۔

متعلقہ خبریں