شوبز کی دنیا سے گرما گرم خبر :سونم کپور نے شادی کا فیصلہ کر لیا ، شادی کب اور کس سے ہو گی ؟ نام نے مداحوں کو دنگ کر دیا

2018 ,مارچ 24



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ماہ 6 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ اپنی چچی سری دیوی کی موت کے بعد اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کا فیصلہ منسوخ کرلیا۔دکن کیرونیکل نے اپنے ذرائع سے بتایا تھا کہ سری دیوی کی دبئی میں 24 فروری کو ہونے والی اچانک موت کے بعد کپور خاندان صدمے میں ہے، جس وجہ سے سونم کپور کی شادی منسوخ کردی گئی۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 32 سالہ سونم کپور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا سے رواں برس جون ریاست راجستھان کے شہر جے پور اور ادیپورمیں شادی کی تقریب منعقد کی جائیں گی۔اطلاعات تھیں کہ شادی سے قبل جوڑا باقاعدہ طور پر منگنی کی تقریب بھی منعقد کرے گا، تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ جون میں نہیں بلکہ آئندہ ماہ مئی میں شادی کریں گی۔ممبئی مرر نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی کہ اب سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی بھارت میں نہیں بلکہ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔خبر کے مطابق سونم اور آنند آہوجا آئندہ ماہ 12 مئی کو ایک ہوجائیں گے اور دونوں کی شادی کی تقریبات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے فام ہاؤس میں منعقد کی جائیں گی۔شادی کی تقریبات کا آغاز 11 مئی سے ہوگا جو 12 مئی تک جاری رہیں گی، جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد سمیت شوبز، فیشن، میڈیا، بزنس و سیاست کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔شادی کی تقریبات خالصتا ہندو رسومات کے تحت ادا کی جائیں گی، جس میں گیت، سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونم کپور کے والد انیل کپور نے شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو ذاتی طور پر فون کرکے دعوت دینے کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ 32 سالہ سونم کپور کے دہلی کے کاروباری نوجوان آنند آہوجا سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں، گزشتہ برس سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گے۔سونم کپور اور آنند آہوجا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ اداکارہ کئی بار اپنے دوست کے ساتھ تصاویر وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔گزشتہ برس اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے بعد سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیوں میں تیزی آگئی۔یاد رہے اگرچہ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کبھی بھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے محبت کرتی ہیں، تاہم ان دونوں کی ایک ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر ان کی کہانی بیان کردیتی ہیں۔ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی گزشتہ چند ہفتوں سے زیر گردش ہیں، پہلے خبریں تھیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اپریل میں شادی کریں گے۔تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی شادی مزید تین ماہ مؤخر کردی گئی اور اب ان دونوں کی شادی رواں برس جون میں ہونے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں