میں کسی سے نہیں ڈرتی ۔۔۔۔ بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ دیا مرزا نے نریندرمودی کی اصلیت بے نقاب کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2018 | 17:21 شام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلمی صنعت کےمسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے راج بھون میں بالی ووڈ کے ایک وفد سے ملاقات کی،، لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ اس مین ایک بھی عورت شامل نہیں تھی ،، اس بات کو نوٹ کیا بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے ،، جس پر انھوں نے تنقید بھی کی،، اس وفد میں مرد اداکار اور ہدایتکارتو موجود تھے مگر اس میں کسی بھی خاتون کو مدعو نہیں کیا گیاجس پر بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے سوالات کھڑے کر دیئے،، بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مودی کا شکریہ ادا کرت
ے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اورکہا کہ’ دل سےمعزز وزیراعظم نریندر مودی جی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اتنی دیر تک ہمیں سنا اور ہماری صنعت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا،، اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر دیا مرزا نے جوابی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ سب بہت اچھا تھا مگر کیا وجہ ہے کہ اس میٹنگ میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔دیا مرزا کے ٹوئٹ کے بعد صارفین کے بھی ایک کے بعد ایک کمنٹ آنے لگے جس میں وفد میں کسی خاتون کو مدعو نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔