مبارک ہو: پاکستان میں مزید اربوں ڈالرز آنے والے ہیں ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

2019 ,جون 30



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ چین پاکستانکو ایک ارب ڈالر برآمدات کا ہدف پورا کرلینے کے بعد ایک ارب ڈالر مزید دے گا‘ ہمیں گوجرانوالہ کو سپورٹ کرنا ہے اور انجینئرنگ سیکٹر کوآگے لیکر جانا ہے، مستقبل میں گوجرانوالہ میں انجینئرنگ ایکسپو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا‘ وہ ہفتہ کے روز ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی و گوجرانوالہ چیمبر کے زیر اہتمام یہاں ایکسپو سینٹرلاہور میں 3روزہ صنعتی نمائش کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر لاہور اور گوجرانوالہ چیمبرز کے صدور سمیت دیگر کاروباری برادری کے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ گوجرانوالہ کاروباری اور معاشی لحاظ سے ہمارے لئے اہم شہر ہے‘ آئندہ سالوں میں ٹیکسٹائل کے علاوہ ہمیں انجینئرنگ کے شعبے پر توجہ دینی ہے اور انجینئرنگ سیکٹر کیلئے سب سے اہم جگہ گوجرانوالہ ہے،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارافری ٹریڈ ایگریمنٹ( ایف ٹی ای)ہوا ہے‘ گوجرانوالہ میں جو مصنوعات تیار کی جاتی ہیں وہ چین میں ڈیوٹی فری برآمد کی جا سکتی ہیں‘ خام مال پر ڈیوٹی 3 فیصد سے کم کرکے زیرو کر دی گئی ہے اور انشاء اللہ میری کوشش یہ ہے کہ کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بھی زیرو ہو جائے‘ گوجرانوالہ میں سکل ڈویلپمنٹ میں بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے‘ گوجرانوالہ نے اپنی مصنوعات کی پیداوار میں بہت ترقی کی ہے اور مستقبل میں گوجرانوالہ میں ایک انجینئرنگ ایکسپو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائیگا‘ ہمیں گوجرانوالہ کو سپورٹ کرنا ہے اور انجینئرنگ سیکٹر کوآگے لیکر جانا ہے‘ ایک سوال کے جواب میں مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت کی کاروباری حضرات کو مارکیٹ تک رسائی دینا اولین ترجیح ہے ،انکی استعداد بڑھانی ہے اس پر ہم کام کر رہے ہیں ،ڈیوٹیز کم کر نے سے ایکسپورٹ سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں