کیا پیٹرول واقعی مہنگا ہونے جا رہا ہے؟ اوگرا بھی میدان میں آگیا

2019 ,مئی 30



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی بھی میدان میں آگئی ۔اوگرا نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

اوگرا حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری نہیں بھیجی گئی جیسے کے میڈیا پر بتا یا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، سمیر میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپیہ 69 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے اضافے کی صورت میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 98 روپے 46 پیسے ہو جائے گی۔

    متعلقہ خبریں