پاکستانی دکاندار کے خاتون سیاح سے حسن سلوک نے چینیوں کے دل موہ لئے

2019 ,جون 7



بیجنگ (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی دکاندار کی جانب سے خریداری کرنے پر چینی خاتون سے پیسے نہ ملنے کی ویڈیو کی دھوم مچ گئی ، پاکستان میں سابق چینی سفاتکار نے بھی چینیوں کیلئے پاکستانیوں کے دل میں محبت اور مہمان نواز کے جذبات کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون پاکستانی دکاندار سے کچھ اشیا خریدتی لیکن جب دکاندار کو ادائیگی کرنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ کہتا ہے کہ کیا آپ چینی ہیں تو چینی خاتون کے اثبات میں جواب دینے پر وہ پاکستان چینی دوستی کا نعرہ لگا کر رقم لینے سے انکار کر دیتا ہے۔

    اس ویڈیو کو چائنہ بھر میں پاک چین دوستی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور تو اور ماضی میں پاکستان میں سفارت کار تعینات رہنے لے جیان زاﺅ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں جیان زاﺅ نے کہا کہ پاکستانیوں کی مہمان نواز ی کو دنیا تسلیم کرتی ہے لیکن پاکستان میں جانیوالے چینی سیاحوں کیلئے تو یہ مہمان نوازی دوسروں سے ہٹ کر ہے۔

    متعلقہ خبریں