گرفتاری کے خوف سے سابق صدر نے گولی مار کر خودکشی کر لی

2019 ,اپریل 17



لیمیا( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیرو کے سابق صدر کی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی کوشش، سابق صدر پر کرپشن کے الزامات تھے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تھی ۔  پیرو کے سابق صدر ایلن گارشا نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی کن پٹی پر بندوق رکھ کر خودکشی کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل گورشا پر رشوت لینے کا الزام تھا اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے لیما میں واقعے انکی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ پولیس کا سنتا ہی گرفتاری کے خوف سے ایل گارشا نے کود کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ ایلن گورشا نے جس وقت خودکشی کی کوشش کی اس وقت وہ گھر میں اکیلے تھے ۔ گھر سے گولی کی آواز سنتے ہی پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایلن گارشا خون میں لت پت پڑے تھے ۔ پولیس اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ریسکیو اداروں کو کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ایلن گارشا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلن گارشا کی حالت خطرے میں ہے، ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ ابھی ایلن گارشا کی صحت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔


متعلقہ خبریں