مریم نوازکا والدین کی شادی کی سالگرہ پر جذبات سے بھرا ٹوئٹ

2019 ,اپریل 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے اپنے والد اور والدہ کی شادی کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر شادی کی تصویر شیئر کی اور جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے  اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کو درد بھرے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہاکہ آپکا ساتھ چھوٹنے کا درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا مگر آپکی موت اس محبت کو ختم نہیں کر سکتی جس نے ہمیں جوڑے رکھا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمارے دل و دماغ میں آپکے ساتھ گزری یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔مریم نواز نے  ٹویٹ کے ساتھ نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی تصویر بھی لگائی۔

متعلقہ خبریں