ٹریفک پولیس کا خواتین ڈرائیورز کے لیے انوکھا تحفہ

2018 ,مارچ 13



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): عالمی یوم خواتین کو جہاں دنیا بھر میں مختلف انداز سے منایا گیا وہیں دنیا کے ایک حصے میں ٹریفک پولیس نے بھی اس دن کو خواتین ڈرائیورز کے لیے نہایت خاص بنا دیا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔یورپی ملک لتھوینیا میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر سڑکوں پر آنے والی تمام خواتین ڈرائیورز کو ٹریفک پولیس کی جانب سے روک لیا گیا۔اور اس وقت خواتین کو خوشگوار حیرت ہوئی جب ٹریفک پولیس نے انہیں چالان دینے کے بجائے پھول تھما دیا اور عالمی یوم خواتین کی مبارکباد دی۔

لتھوینیا کے مختلف شہروں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے دیے جانے والے ان تحائف کو بے حد پذیرائی ملی جس نے کچھ خواتین کو حیرت زدہ اور کچھ کو نہایت خوش کردیا۔

لتھوینیا میں یہ کام پہلی بار انجام نہیں دیا گیا۔ لتھوینیا کی ٹریفک پولیس گزشتہ کئی برسوں سے پھول پیش کر کے یوم خواتین کو خواتین ڈرائیورز کے نہایت یادگار اور خوشگوار بنا دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں