مریم نواز اندر ہی اندر کس خوفناک مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں؟ مسلم لیگ (ن) کو انتہائی افسوسناک خبر سنا دی گئی

2019 ,مارچ 26



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی چودھری غلام حُسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نفسیاتی مریضہ بن چُکی ہیں۔ کیونکہ اُنہوں نے جو بھی کوششیں کیں، وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ اُن کی کال پر نہ تو بندے آ رہے ہیں اور نہ کوئی اُن کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ ان کا بولو رام ہو گیا ہے۔ ان کی چولیں ہِل گئی ہیں۔ ان کے پلّے کچھ نہیں رہا۔جس کی وجہ سے مریم نواز کی حالت بہت بُری ہے۔ میں یہ اطلاع دے رہا ہوں۔ اسے آپ بریکنگ کہہ لیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے دوران مزید کہا شہباز شریف کی حکومت کے دور میں ماڈل ٹاؤن میں خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔ میں خود بھی ان واقعات کا گواہ ہوں۔ وہ الگ بات ہے کہ آج کل انصاف بہت سستا ہو چکا ہے، جو مرضی خرید لے۔نواز لیگ والوں نے جو ٹرینیں روکی ہیں، وہ صرف 35 بندوں کا کام تھا۔سو بندہ بھی نہیں آیا تھا۔ جن لوگوں نے ان سے فائدے اُٹھائے ہیں، وہ بھی ان کا ساتھ دینے نہیں آ رہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چودھری غلام حُسین نے ایک اور ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حمایتی چاہتے ہیں کہ وہ مر جائیں لیکن ہم تو چاہتے ہیں کہ نواز شریف کی لمبی زندگی ہو۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے نواز شریف سے کہا ہے کہ ہم نے آپ کے بہت بار ٹیسٹ کیے لیکن یقین کریں آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے بس آپ کے دل کا ایک وال بند ہے جو اینجیو پلاسٹی سے کھل سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گِل اور مجیب الرحمن شامی کی ملاقات ہوئی جس میں اس بات ہر بحث کی گئی کہ نواز شریف کا علاج کہاں ہونا چاہئیے۔لیکن نواز شریف نے کہا کہ میں اس ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ہوں اور میں نے کوئی چوری نہیں کی اس لیے مجھے رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں