قومی کرکٹر حسن علی نکا ح کے بندھن میں بندھ گئے۔۔ کونسی بڑی شخصیات نے شرکت کی؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

2019 ,اگست 20



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر حسن علی اور بھارتی دوشیزہ سامعہ خان کے نکاح کی رسم انجام پا گئی، نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں ہوا، تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔

حسن علی نے بھارت سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کر لیا ہے۔حسن علی اور سامعہ خان کے نکاح کی تقریب کا انعقاد دبئی میں کیا گیا۔ نکاح کی تقریب میں حسن علی اور سامعہ خان کے قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل حسن علی نے گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والی اپنی ہونے والی اہلیہ کی تصویر جاری کی تھی۔حسن علی نے نکاح سے قبل اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا۔ نکاح کے بعد بتایا گیا ہے کہ رخصتی نکاح کے تین ماہ بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ حسن علی نے 2اگست کو بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا نام سامعہ بتایا تھا۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ان کی سادگی سے شادی ہونے جارہی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ دبئی میں رات کے کھانے کی ایک تقریب پر ان کی سامعہ سے ملاقات ہوئی، اس وقت اپنے بھائی سے کہا میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی میں پاکستانی لباس پہنوں گا اور اس کے بعد ہم پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نکاح دبئی جبکہ رخصتی اور ولیمہ پاکستان میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر کو انہوں نے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیملیز کا دباﺅہے اس لیے لڑکی کی تصویر سامنے نہیں لاسکتا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن علی ایک بھارتی لڑکی سے 20 اگست کو شادی کررہے ہیں۔صحافی کے مطابق لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔

متعلقہ خبریں