بھارتی انتخابات میں بڑے بڑے سیاستدانوں کوچت کر دینے والی یہ دوشیزہ دراصل کون ہے ؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگے گا

2019 ,مئی 24



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 17 ویں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کی تشکیل آئندہ چند روز میں ہوگی اور اب تک کے نتائج کے مطابق ایک بار پھر بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔اداکارہ ممی چکربورتی پہلی بار ریاست بنگال کے شہر کولکتا کے نواحی حلقے جداوپور سے آل انڈیا ترینمول کانگریس کی ٹکٹ پر میدان میں اتری تھیں۔نوجوان اداکارہ کا مقابلہ بڑے سیاستدانوں سے تھا تاہم وہ سب سے آگے رہیں ، جس کے بعد ان کے مداح خوشی سے پاگل ہیں ، دوسری جانب یہ بھی خبر تھی کہ بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی حصہ لیا اور کامیابی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے انتخاب میں حصہ لیا اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔اداکار شترو گنج سنہا بھی کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اب تک کے نتائج کے مطابق وہ بھی ہار رہے ہیںاداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں اور کامیابی سمیٹی۔اداکار راج ببر نے بھارتی شہر فتح پور سکری سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار کے مقابلے میں آگے ہیں۔اداکارہ کرن کھیر بھی بی جے پی کی امیدوار ہیں، جنہیں چندی گڑھ کی نشست پر برتری حاصل ہے۔سابق بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاسی رہنما سمریتی ایرانی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے ٹکٹ پر ضلع امیتھی سے انتخابات میں حصہ لیا اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق انہیں مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں