بریکنگ نیوز : رہائی ملتے ہی نواز شریف کا پہلا بڑا بیان سامنے آگیا ، پوری قوم حیران رہ گئی

2019 ,مارچ 26



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے اور انہیں چھ ہفتوں کیلئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ نوازشریف کا پہلا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔ جیل انتظامیہ کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی ضمانت سپریم کورٹ کی جانب سے منظور کر لی گئی ہے لیکن کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹینڈنٹ چھٹی پر ہیں اور ان کی جگہ جیل کے معاملات ڈپٹی سپرٹینڈنٹ دیکھ رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ جیل انتظامیہ نے نوازشریف کو ضمانت کی تفصیلات سے آگاہ کر دیاہے اور بتایاہے کہ روبکار موصول ہونے پر انہیں رہا کیا جائے گا جس پر نوازشریف نے جیل حکام سے پوچھا کہ روبکار کب تک موصول ہو جائے گی ۔ انہیں بتایا گیا کہ روبکار شام سات بجے تک موصول ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتوں کے بعد خود بہ خود ختم ہو جائے گی اور انہیں از خود گرفتاری پیش کرنا ہو گی تاہم ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا تاہم نوازشریف کو دوران ضمانت ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

متعلقہ خبریں