یہ کونسی معروف ترین اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟ جواب سن کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

2018 ,دسمبر 20



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ادارائیں اکثر اوقات اپنے بچپن کی تصاویر جاری کرتی ہیں جس میں وہ کم از کم ایک سال سے زائد عمر کی ہوتی ہے تاہم اتنی زیادہ پرانی تصویر شائد ابھی کسی اداکارہ نے اپنی جاری نہیں کی ہو گی جتنی پرانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زارا انور نے انسٹا گرام پر اپنی بچپن کی تصویر جاری کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ زارا کے فوجی والد نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے ۔ زارا نور عباس نے اس تصویر کے بارے میں بتایا کہ یہ انہیں ان کے والد نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دی ہے۔انسٹا گرام پر سٹیٹس لکھتے ہوئے اداکارہ تاریخ میں تھوڑی سی گڑ بڑ بھی کرگئیں۔ زارا کی جانب سے اپنے والد کی سالگرہ کی تاریخ اور مہینہ تو درست لکھا گیا ہے لیکن انہوں نے سن میں غلطی کردی اور اسے 2019 قرار دے دیا۔خیال رہے کہ زارا نور عباس معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی صاحبزادی ہیں۔ ان کے نانا احمد بشیر بھی اردو ادب کا بڑا نام ہیں۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک شو شروع کیا ہے جس میں کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سبنھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں، جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے شادی کے بعد اب تک صرف ایک ہی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ میں کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے جسے چھوٹی سی عمر میں ہی بے پناہ شہرت حاصل ہے جب کہ اب کرینہ نے فلموں کے بعد ریڈیو پر بھی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں