مشیر اطلاعات نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے پر بڑے اقدام کا اعلان کردیا

2019 ,جولائی 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معاون خصوصی بر ائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی والاکارنامہ سرانجام دینے والے کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی اور سزا ضرورملے گی ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت ایک میکنزم اور لائحہ عمل کی طرف جارہی ہے جب تک عرفان صدیقی کے معاملے میں تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں کہ قانون سے باہر عرفان صدیقی گئے ہیں یاپولیس والا گیاہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی اپنی حدود سے باہر جاکر اس قسم کا کارنامہ سرانجام دیا ہے جوحکومت کی سبکی کا باعث بنا ہے ، اس کے خلاف کارروائی ضرورہوگی اوراس کو سزا ضرورت ملے گی ۔

    متعلقہ خبریں