شکریہ عمران خان:ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

2019 ,مارچ 26



ملائیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوم پاکستان کی پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کردی اور کہا وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی عوام کی پرتپاک میزبانی پرشکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیس بک پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ ویڈیومیں مہاتیرمحمد کی بطورمہمان خصوصی پریڈمیں شرکت اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ خوشگوار لمحات کےمناظر موجودہیں۔ ویڈیو میں جےایف سیونٹین کے معائنے اور پاکستان سےروانگی کے لمحات بھی قید ہیں۔ مہاتیر محمد نے ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں بھرپور استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی عوام کی پرتپاک میزبانی پرشکر گذار ہوں۔ یاد رہے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا، 21 مارچ کو ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے،اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ دورے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت ک ،اس موقع پر پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ملائیشیا وزیراعظم نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کےلئے گاڑیوں کا پلانٹ لگانا تحفہ ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو پروٹون کارتحفے میں بھی دی۔ ملائیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی،صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور پائیدار پاک ملائیشیا دوستی کے لئے ان کی گرا ں قدر خدمات میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان بھی عطا کیا،

متعلقہ خبریں