شیخ صاحب باز نہ آئے ۔۔۔ بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر ایسا بیان جاری کر دیا کہ جان کر آپ ہنسی نہیں روک پائیں گے

2019 ,مارچ 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر اپوزیشن کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دیگا۔ این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی ملکی خزانے کو لوٹنے اور کرتوتوں کے باعث نیب جارہا ہے، بطور وفاقی وزیر جو بھی دستاویزات میرے پاس موجود تھی نیب کے حوالے کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ شاہد عباسی بیرون ملک اپنے جوابات تیار کروارہے تھے۔ شیخ رشید نے کہاکہ نیب کے پاس بین الاقوامی سکالرز یا پروفیسر موجود نہیں ہوں گے تاہم میں نے اپنا کام کردیا ہے اگلا کام نیب کا ہے۔انہوں نے کہاکہ این آر او مانگتے ہوئے صرف شہباز شریف کو سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا لے آیا ہوں،ٹرین پر چند سو لوگوں کو بلوا کر بلاول سمجھتے ہیں قومی ہیرو ہیں،بلاول کرپشن کے حق میں نکل رہے ہیں یہ ان کی سیاسی چیتا جلا دے گا۔ نوازشریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آج بہت اہم دن ہے جو قانون اور عدالت کہے گئی وہ ٹھیک رہے گا انہوں نے کہاکہ اللہ کی ان کو سزا ہے ،یہ اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری نے بھی کہا ہے کہ میں نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں خاندانوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شیخ رشید نے پیپلز پارٹی سمیٹ اپوزیشن ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الفاظ کے نشتر برسائے،تاہم پی پی پی کی طرف سے جوابی کارروائیاں بھی کی گئی ۔

متعلقہ خبریں