سال 2019 کی سب سے بڑی خبر : قوم کی نظریں عمران خان اینڈ ٹیم کی طرف مگر ۔۔۔۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے پاکستانی قوم کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

2019 ,فروری 10



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چالیس ممالک کے اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں آج پاکستان پہنچے گا اور دو روزہ قیام میں وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو  کہ پاکستان میں دو روز قیام کرے گا،وفد کی اپنے قیام کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

متعلقہ خبریں