نوبل امن انعام کیلئے عمران خان کا نام عالمی میڈیا میں گونجنے لگا

2019 ,مارچ 11



 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر بعض امریکی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کے لیے فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔گزشتہ روز کرسچن سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امن کے لیے عمران خان کی قیادت بڑا سرپرائز ہے۔ امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارتی پائلٹ کی رہائی نے ماحول یکسر بدل دیا، انہوں نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔عمران خان نے کہا کہ جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوتی، بالخصوص وہ ممالک جو خطرناک ہتھیار رکھتے ہوں، پاکستان اور بھارت کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں کہ انہیں جنگ کا سوچنا بھی نہیں چاہیئے۔

متعلقہ خبریں