ورلڈ کپ کے فائنل پر وسیم اکرم کا تبصرہ

2019 ,جولائی 14



لندن (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیاہے ، ایسا میچ پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے ۔

جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا شروع میں انگلینڈ کی ٹیم دباﺅ میں تھی اور ان کی چار وکٹیں گر گئیں تھیں لیکن پھرانگلینڈ کی ٹیم نے بہت اچھے طریقے سے میچ کو ٹائٹل کیا اور کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو دباﺅ سے نکالا ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی اچھا میچ پیش کیا، دونوں ٹیموں کو داد دینا بنتی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اچھا کھیل کھیلی ہے اور دوسری مرتبہ فائنل میں آئی ہے ۔ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا ہے ، ایسامیچ پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔

متعلقہ خبریں