پچھلی حکومت کا رونا رونے والو اگر جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دولت واپس آجائے تو ۔۔۔۔۔ مریم اورنگزیب نے حیرت انگیز بیان داغ دیا

2019 ,جولائی 7



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان علیمہ باجی اور جہانگیرترین سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں،جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کی دو لت واپس آجائے تو احساس پروگرام کامیاب ہوجائیگا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے بالکل ٹھیک کہاہے کہ دس ماہ میں آپ ملک کو 60سال پیچھے لے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان کو نالائقی کا احساس نہیں ہوگا ، احساس پروگرام کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان میرٹ کی بات کرتے ہیں لیکن جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو کیوں بھول جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کی نفی کرکے خود ہی قلعی کھول دی، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اورحقائق سامنے آجائیں گے، ن لیگ کی مزید ویڈیو کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے، مریم نواز کوجلسے سے نہیں روکا، صرف جگہ تبدیل کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب نے اس کی نفی کردی۔ویڈیو کی قلعی جج صاحب نے کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اورحقائق سامنے آجائیں گے۔ جج کے بیان کے بعد ویڈیو کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاءالدین میں جلسہ سے نہیں روکا گیا۔ مریم نواز کو سیکیورٹی وجوہات پر جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل ایک وارداتی ٹولہ پانامہ کیس سامنے آنے کے بعد میڈیا میں ایک نیا بیانیہ بیان کرنے میں مصروف رہا۔پانامہ کیس کے ساتھ جڑا ایک ایسا فیصلہ جس کو سپریم کورٹ کے معزز ججز دیکھ رہے تھے‘ عدالت میں اس کیس کا ٹرائل ہو رہا تھا‘ اس کیس کے فیصلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی رہی‘ اس کیس پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا اور عوام کو گمراہ کیا جاتا رہا‘ مریم نواز بے بسی کا اظہار کر چکی ہے‘ دھوکہ دہی اور گمراہ کرنے کی واردات اس خاتون کے بریف کیس میں موجود تھی جو خود کو نائب صدر لکھتی ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے صدر کی موجودگی میں کل پریس کانفرنس کی۔انہوں نے یہ تاثر دے کر ایک بیانیہ عوام کے سامنے رکھا کہ جج نے ایک معزز شخص کے خلاف فیصلہ دیا۔

متعلقہ خبریں