پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کے ایک اور یوٹرن کی نشاندہی کردی

2019 ,مارچ 4



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان اپوزیشن کو سنجیدہ نہیں لے رہے ، ارکان اسمبلی کو فنڈز دینا اس حکومت کا ایک اور یوٹرن ہے ، پہلے کہتے تھے کہ فنڈز دینا غلط ہے اور اب دے رہے ہیں۔  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مودی ایک انتہا پسند سیاستدان ہے ، اس وقت ایک مودی ہے جو ہندوستان کو اندر سے توڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا لیکن عمران خان کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ نا مناسب ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ارکان اسمبلی کو فنڈز دینا اس حکومت کا ایک اور یوٹرن ہے ، پہلے کہتے تھے کہ یہ غلط ہے اور اب دے رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر اگر حکومت کی جانب سے عمل کیا گیاتو ہم اس پر حکومت کو سپورٹ کریں گے ، اگر یہ ان سے ہوگیاتو بلاشبہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر اچھے کام کی تعریف کریں گے ۔

متعلقہ خبریں