ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز پر سنگین الزام عائد کردیا

2019 ,جولائی 29



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ ن لیگ کے سوشل میڈیا ورکرز نے پہلے مجھے کرسچین بنایااور پھر قادیانی بنایا، یہ کام ان لوگوں نے کیاہے جن کو خودمریم صفدر کلک کرتی ہیں ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ ن لیگ کے سوشل میڈیا ورکرز نے پہلے مجھے کرسچین بنایااور پھر قادیانی بنایا، یہ کام ان لوگوں نے کیاہے جن کو خودمریم صفدر کلک کرتی ہیں ، میں یہاں ان کے نام ، ان کی حفاظت کے پیش نظر نہیں لے رہا ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں آئی بی نہ صرف تحریک انصاف کے پیچھے لگی ہوتی تھی بلکہ خود ن لیگ کے پیچھے بھی لگی ہوتی تھی ۔

    متعلقہ خبریں