سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش موبائل فون سے محروم

2018 ,مارچ 16



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کے لیے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی ویڈیو کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے اور لاکھوں فلمی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی اداکارہ پریا پرکاش پر یہ پابندی ان کے والد کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کے والد (پرکاش ویریئر) نے کہا کہ جب سے بیٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی اس کے بعد سے ہی پریا پاکاش کو موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے ان کی حفاظت کے پیش نظر کیا، ضرورت پڑنے پر وہ اپنی والدہ کا فون استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریا کے پاس ذاتی فون تو دور کی بات اس کے پاس تو اپنی ’سم‘ تک نہیں، وہ اپنے آنے والے تمام کالز اپنی والدہ کے فون پر ریسیو کر رہی ہیں، اور ان ہی کے موبائل پر انٹرنیٹ بھی استعمال کر رہی ہیں۔اداکارہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بھیجی میں نے اس سے پوچھا کہ تم اس لڑکی کو جانتے ہو تو انہوں نے جواباً کہا نہیں جس کے بعد میں نے بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی میری بیٹی ہے تو وہ حیران رہ گئے۔

متعلقہ خبریں