2019 ,اگست 9
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پیمرا نے ہر قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیاہے کہ بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی ، بھارتی کلپس ، گانے ، نیوز رپورٹ میڈیا پر نشر نہیں کی جائیں گی۔
جبکہ بھارتی تجزیے اور گفتگو نشرکرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ پیمرا کا کہناتھا کہ چینلز بھارتی صحافی ، سیاستدان ، سلیبرٹی کو ٹاک شو میں مدعو نہیں کریں گے اور عملدرآمد میں کوتاہی پیمرا ہدایت نامے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوگی ۔