مداح حیران۔۔۔ پریانکا چوپڑا نے اپنی سالگرہ پر کیسا کیک کاٹ دیا؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

2019 ,جولائی 29



میامی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی ۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 8 لاکھ روپے سے زائد قیمت کا کیک کاٹا۔پریانکا چوپڑا نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں ایک کشتی پر اپنی سالگرہ منائی۔ 18 جولائی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں ان کے فیملی کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے ان کیلئے لباس کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک تیار کرایا۔لباس کی مناسبت سے ان کے شوہر نک جونس نے ان کیلئے 5 منزلہ سرخ اور گولڈن کیک تیار کرایا جس پر سونے کا ورق چڑھایا گیا تھا۔ جس بیکری سے یہ کیک تیار کرایا گیا ہے اس کے عملے کا کہنا ہے کہ نک جونس نے آخری وقت میں کیک کا آرڈر کیا جس کے باعث سارا عملہ تمام کام چھوڑ کر اس کی تیاری میں مگن ہوگیا۔ مذکورہ کیک کی تیاری میں بیکری کے عملے کے 24 گھنٹے صرف ہوئے ۔



متعلقہ خبریں