پاکستانیوں مبارک ہو ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران کیا بڑا کام کرنے جارہے ہیں؟ دل خوش کردینے والی خبر

2019 ,اپریل 24



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان 25اپریل کو 4روزہ دورہ چین کے لیے روانہ ہونگے جس میں ان کے ساتھ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امورعلی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر توانائی عمر ایوب اورزلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان سے چین پہنچیں گے۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم 25 اپریل کی دوپہر خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے وفد کے ہمراہ بیجنگ کیلئے روانہ ہوں گے، وہ چین ورلڈ ہوٹل میں قیام کریں گے۔وزیراعظم 26 اپریل بروز جمعہ کی صبح بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین نیشنل کنونشن سنٹر پہنچنے پر چینی صدر خود عمران خان کا استقبال کریں گے۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے میزبان چین کے صدر شی چن پنگ کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ فورم کے دوسرے سیشن سے وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے جو دوپہر ایک بجے ہوگا۔ وزیراعظم دنیا کے سات دیگر ممالک کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے جن میں مصر، ازبکستان، روس، ایتھوپیا، سوئٹزرلینڈ، بیلاروس اورانڈونیشیا شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دے گی جبکہ 26 اپریل بروز جمعہ ہی چینی صدر گریٹ عوامی ہال چین میں وزیراعظم اور دیگر سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ قیام کے لئے چائنہ ورلڈ ہوٹل میں رات قیام کریں گے۔27 اپریل کو وزیراعظم انٹرنشنل کانفرنس سنٹر جائیں گے جہاں چینی صدر ان کے میزبان ہوں گے۔شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے روز تین سیشن ہوں گے۔ دوسرے روز عشائیے میں چینی صدر کی نمائندگی نائب چینی صدر کریں گے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں ہو گی جبکہ عمران خان پاکستان بزنس فورم کے ظہرانے میں شرکت کریں گے اور پاکستان پویلین کا دورہ بھی کریں گے۔اتوار کو وزیراعظم دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ رات کے کھانے میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان بیچنگ انٹرنینشل ہارٹیکلچر ایکسپورل 2019 میں شریک ہوں گے۔شیڈول کے مطابق وزیراعظم چائنہ پویلین کا دورہ کریں گے اور یادگاری پودا بھی لگائیں گے۔وزیراعظم 28 اپریل اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے بیجنگ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ29 اپریل کی صبح وہ وطن واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں