جذبہ خیر سگالی ، پاکستان کا بھارت کو ایک اور تحفہ،2012 ء سے پاکستان میں قیدبھارتی شہری کو رہا کر دیا گیا

2019 ,مارچ 11



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو مات دے دی ہے،پاکستان کی جانب سے2012 میں غیر قانونی طورپرسرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو رہا کر دیا گیا بھارتی شہری غلام قادر کو پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا گیا . پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو مات دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے 2012 میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی شہری غلام قادر کو پاکستانی حکام نے واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا گیا۔پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی قیدی کو رہا کر کے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے افغان باپ بیٹی کو واپس بھجوا دیا تھا ، افغان شہری پائندہ خان نابینا ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی بلبلا کے ساتھ دو ماہ قبل غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ، پاکستان میں نابینا پائندہ خان کا علاج بھی کروایا گیا تھا ، جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ شمالی وزیرستان نے خیر سگالی کے تحت دونوں باپ بیٹی کو دوبارہ باعزت طریقے سے خصوصی گاڑی میں افغانستان بھیج دیا تھا ، خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے ، پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے ، افواج پاکستان اور قوم ، وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں ، بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

متعلقہ خبریں