’’عمران خان نے دنیا کیلئے ٹاپ ٹرینڈ سیٹ کر دیا ‘‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان مصر پہنچے تو انہیں ایسی چیز کا تحفہ دیا گیا کہ پوری دنیا عش عش کر اٹھی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )’’ سعودی بادشاہ محمد بن سلمان عرب لیگ اور یورپی یونین کی پہلی مشترکہ سمٹ میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے ہیں جہاں سمٹ سے قبل سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اس موقع پر بڑی تعداد میں مصری قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، رہائی پانے والے قیدیوں میں وہ افراد شامل ہوں گے جو کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں قید ہیں اور اپنا جرمانہ ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ شاہ سلمان اور مصری صدرکے درمیان ملاقات دونوں ممالک کے درمیا ن قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے گفتگو کی گئی اور باہمی تعاون کو بھی مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ سعودی عرب اور مصر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں متعدد اہم ترین امور پر زیر بحث آئے ۔سمٹ میں معاشی ترقی ، فلسطین ، لیبیا ، شام اور یمن کی موجودہ صورتحال سے متعلق بھی امور زیر غور آئیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی گوادر میں 10 ارب ڈالر کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے تعمیراتی مراحل سمیت امور کی نگرانی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایم او یو پر دستخط کے بعد مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ر کنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، مذکورہ کمیٹی کے تحت 14 روز بعد اجلاس منعقد ہوا کریگا جس میں منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ پاکستان اور سعودی عرب میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کے بعد یہ کمیٹی منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس سمیت دیگر معاملات سے سعودی حکام کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی۔ آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے قیام سے پاکستان کو تیل کی درآمدات پر آنے والے اخراجات میں ایک ارب ڈالر تک کا فائدہ ہو گا۔