2019 ,اگست 9
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور کی منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ لاہور کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔