معروف گلوکارہ نے انتہائی شرمناک انکشاف کر دیا

2018 ,اکتوبر 7



نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف امریکی گلوکارہ ٹینا ٹرنر نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اپنی سہاگ رات کے حوالے سے ایسا شرمناک انکشاف کیا ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے 78سالہ ٹینا ٹرنر نے اپنی شادی اور سہاگ رات کے متعلق بتایا کہ ’’اس وقت میری عمر 22سال تھی جب موسیقار آئیک ٹرنر سے میکسیکو کے شہر تریجواینا میں میری شادی ہوئی۔ میں ایک خوبصورت رومانوی سہاگ رات کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے تھی لیکن میرا شوہر میرے پاس آیا اور اپنے ساتھ چلنے کو کہا۔ میں اس کے ساتھ چل دی۔‘‘

ٹینا ٹرنر نے مزید بتایا کہ ’’آئیک مجھے لے کر جسم فروشی کے اڈے پر پہنچ گیا۔ میں یہ سب دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی۔ میں جانتی تھی کہ آئیک ایک تشدد پسند شخص تھا، چنانچہ میں خاموش رہی۔ کچھ ہی دیر میں وہاں کئی مردوخواتین آ گئے اور آپس میں جنسی تعلق استوار کرنے لگے۔ میرے شوہر نے تمام رات مجھے یہ شرمناک ’سیکس شو‘دکھایا۔تمام عمر ایسی ہولناک سہاگ رات کی یاد اپنے ذہن سے محو کرنے کے لیے جدوجہد کرتی رہی۔ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ میرا شوہر کس قسم کا انسان تھا، ایک ایسا انسان جو اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے فوری بعد لائیو سیکس شو دکھانے لے گیا تھا۔ اس رات جو کچھ میں نے دیکھا اس قدر گھناؤنا تھا کہ میں اسے کبھی بھول نہیں پائی۔‘‘

متعلقہ خبریں