حوالات میں فارغ بیٹھ کر کیا کرتے رہتے ہیں ؟ صحافی کے سوال ہر حمزہ شہباز نے سب کو لاجواب کردینے والا جواب دے دیا

2019 ,جون 15



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کےقائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بتایا کہ وہ نیب کی حوالات میں قرآن کی تفسیر پڑھ رہے ہیں اور روزانہ تلاوت بھی کرتے ہیں۔لاہور میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی، میں کرپشن کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ انتقام اور بغض رکھنے والا بالآخر خود ہی اس میں جل کر راکھ ہوجاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ نیب حوالات میں تلاوت قرآن پاک اور اس کی تفصیر پڑھ رہا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ شریف خاندان کا فرنٹ میں مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا اور بیان قلمبندکرا دیا ، بیان میں کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی اور کالے دھن کوسفید کرنے میں مرکزی کردارادا کیا۔شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اجافہ ہوگیا ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا فرنٹ میں مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی ہے۔چیئرمین نیب کی منظوری کے مطابق چینی کوبیان ریکارڈ کرانےکیلئےجوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا گیا ، مشتاق چینی نے منی لانڈرجوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا ، مشتاق چینی نے بیان میں کہا شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی ، شہبازشریف فیملی کے کالے دھن کوسفید کرنے میں مرکزی کردارادا کیا۔ اور اب یہ خبر آئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کےقائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بتایا کہ وہ نیب کی حوالات میں قرآن کی تفسیر پڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں