مسلم لیگ (ن ) کی نامور رہنماء اشتہاری قرار ۔۔۔ موصوفہ نے کیا کیا کارنامے سر انجام دے رکھے ہیں؟ سارا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا

2019 ,اپریل 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ن لیگ کی راہنما تہمینہ دولتانہ کو پولیس نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ن لیگی خاتون راہنما تہمینہ دولتانہ پر مقدمہ قلعہ گجرسنگھ تھانہ میں 2004 میں دفعات 186اور 431 کے تحت درج کیے گیا گیا تھا۔ تہمینہ دولتانہ کو اشتہاری نمبر17ہزار860نمبر قرار دیا گیا ہے اور اندراج رجسٹر نمبر13میں کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں تہمینہ دولتانہ کا پتہ مسلم لیگ ہاؤس تحریر کیا گیا ہے۔تہمینہ دولتانہ پر 2004 میں مال روڈ پر جلوس نکالنے اور اور احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تہمینہ دولتانہ مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کی رکن ہیں اور ان پر جلوس نکالنے اور احتجاج کرنے کی دفعات کے تحت 2004میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب انہیں پولیس نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ایف آئی آر میں ن لیگی خاتون راہنما کا پتہ مسلم لیگ ہاؤس درج ہے۔یہ مقدمہ دفعہ 186اور 431 کے تحت درج کیے گئے تھے اور اب انہیں اشتہاری نمبر17ہزار860 قرار دیا گیا ہے اور اندراج رجسٹر نمبر13میں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محترمہ بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے میری وابستگی گہری اور ہمیشہ رہنے والی ہے مجھے کسی عہدہ کا لالچ نہیں ہے بطور کارکن مسلم لیگ (ن )میں کام کررہی ہوں ۔میرا جینا مرنا اسی جماعت میں ہے۔ماضی میں کبھی عہدوں کی خواہش نہیں کی اور اب بھی کسی عہدے کے لئے نہیں بلکہ جماعت کے لئے کام کررہی ہوں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان جتنے چاہیں جلسے کرلیں وہ کبھی کامیاب سیاستدان نہیں بن سکتے ۔ان کا مزاج سیاستدان والا نہیں ہے ۔پاکستان کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے قوم نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے عوام جانتے ہیں مسلم لیگ ن ہی ملک کے مسائل حل کرے گی۔رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاکہ پنجاب میں میاں شہبازشریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔دیرینہ مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔ تحریک انصاف خیبرپختون خواہ میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے ۔دھرنا خان اب ملک پر رحم کریں اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔عمران خان نے پہلے ہی ملک کا بہت نقصان کیا ہے اس لئے اب وہ ہوش کے ناخن لیں۔

متعلقہ خبریں