لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ۔۔ سلسلہ کتنے دن مزید جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی

2019 ,مئی 24



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور اورگردو نواح میں جمعہ کی سہ پہر شروع ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، ادھر راولپنڈی میں بھی شام تک جاری رہنے والی مسلسل بارش سے نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ میں معمول سے اضافہ ہو گیا جبکہ راولپنڈی کے بیشتر گنجان علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں بروقت اور تسلسل سے صفائی نہ ہونے کے باعث شہر کے گنجان علاقوں میں مسلسل بارش سے نالیاں اور نالے بھی ابل کر باہر آگئے جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز رہا تاہم اس موقعپر واسا راولپنڈی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیاواسا کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا اور ایم ڈی واسا کی سربراہی میں واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا ھربارش نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، آر ڈبلیو ایم سی اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیاجمعہ کی سہ پہر شروع ہونے والی تیز اور موسلا دھاربارش سے مری روڈ، راول روڈ، پشاور روڈ،سکستھ روڈ،کری روڈ،بند کھنہ روڈ، لیاقت روڈاورکچہری چوک سمیت تمام سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں سیوریج اور نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کوئٹہ، قلات، ژوب، لاڑکانہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز رہنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

متعلقہ خبریں