آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کامعاملہ زیر غور آیا

2019 ,جون 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان، نیئربخاری اوردیگررہنماشریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق صدر نے اپوزیشن جماعتوں کی پارٹی پوزیشن طلب کرلی جس پر پارٹی رہنماؤں نے انہیںپارٹی پوزیشن سے متعلق بریفنگ دی۔

    قبل ازیں سابق صدر  نے میر حاصل بزنجو سے بھی ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

    متعلقہ خبریں