’’ پاکستانی سیاست کے لیے افسوسناک دن ۔۔۔‘‘ شہباز شریف نے دکھی دل کے ساتھ پیغام جاری کر دیا، پوری قوم ہکا بکا رہ گئی

2019 ,اپریل 24



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت برا عمل تھا، انہوں نے کہا کہ اس عمل کی مذمت لفظوں میں نہیں کی جاسکتی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیاہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کے افسوس کرنے کا دن ہے۔



یاد رہے کہ زیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔دوران خطاب انہوں نے بلاوک بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔اس ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز شریف نے تنقید کرتے ہوئےٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ایسی بات کہنا بالکل نفرت انگیز ہے۔ عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن نے شدید تنقید کرتے ہوئے اس بیان کو نفرت انگیز قرار دیا ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحبہ‘ کہنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت برا عمل تھا، انہوں نے کہا کہ اس عمل کی مذمت لفظوں میں نہیں کی جاسکتی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیاہے۔

متعلقہ خبریں