سنجے دت نے مادھوری ڈکشت کے حوالے سے ایسا کام کر دکھا یا کہ بھارتی فلم انڈسٹری بھی حیران رہ گئی

2018 ,اپریل 7



۔ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): ہندوستانی فلموں کے سپر سٹار اور ’’کھل نائک ‘‘ کے نام سے مشہور سنجے دَت اور بالی وڈ کی ’’دھک دھک گرل‘‘مادھوری ڈکشت کی جوڑی نے کافی شہرت حاصل کی ، ماضی میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے والی یہ ہٹ جوڑی بڑی دیر تک پیار کی پینگوں میں جھولتی رہی مگر 21سال قبل ان دونوں کے درمیان ٹوٹنے والا تعلق پھر کبھی جڑ نہیں سکا ،حال ہی میں ایک طویل عرصہ بعد خبریں شائع ہوئیں کہ ماضی کی یہ جوڑی پھر ایک ساتھ پردہ سکرین پر اکٹھی ہو رہی ہیں تاہم اس حوالے سے جب سنجے دت سے صحافی نے سوال کیا تو سنجے دت کے جواب نے پوری ہندوستانی فلم انڈسٹری کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ کی ’’ دھک دھک گرل‘‘مادھوری ڈکشت کا شمار ہندوستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر سٹار اداکاروں کے ساتھ بے شمار ہٹ اور بلاک بسٹر فلمیں دیں، بالی وڈ کے’’ کھل نائک‘‘ سنجے دت کے ساتھ بھی وہ بے شمار فلموں میں نظر آچکی ہیں،فلموں کے علاوہ مادھوری ڈکشت کا نام سنجے دت کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا مگر ان کا چیپٹر اب بالکل ختم ہوچکا ہے،برسوں تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے دونوں اداکار اب نجی زندگی کے علاوہ فلمی دنیا میں بھی ساتھ نہیں ہیں۔سنجے دت اور مادھوری محض نجی زندگی ہی نہیں بلکہ کام کے سطح پر بھی برسوں تک ایک دوسرے کے ساتھ کبھی نظر نہیں آئے لیکن حال ہی میں ایک خبر آئی تھی کہ دونوں جلد ہی 21 سال کے لمبے عرصے کے بعد پھر ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ سنجے دت سیلیبرٹی ٹورنامنٹ میں پہنچے جہاں ان سے کئی صحافیوں نے طرح طرح کے سوال پوچھے۔ ایونٹ کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں اس کے بارے میں ہنستے ہنستے جواب دیا مگر جب ایک صحافی نے ان سے مادھوری کی 21 سالہ لمبے عرصے کے بعد واپسی کو لے کر سوال کیا تو سنجے دت کی ہنسی غائب ہوگئی اور وہ وہاں سے بغیر سوال کا جواب دیئے بغیر فوراً چلے گئے، سنجے دت میں مادھوری ڈکشت کا نام سامنے آتے ہی ان کے رویے کی تبدیلی اور چہرے کے تاثرات نے وہاں موجود صحافیوں سمیت سب کو ہی حیران کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ دونوں کو لے کر بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں،پہلے اس فلم میں لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر ان کے انتقال کے بعد مادھوری کو فلم کے لیے سائن کی جانے کی خبریں ہیں، اب کہا جا رہا ہے کہ مادھوری کی انٹری کے بعد سے سنجے دت نے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ 1993 میں دونوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ فلم’’ کھل نائک‘‘ میں نظر آئے تھے۔اس زمانہ میں دونوں کی محبت کی داستان عروج پر تھیں اور ساتھ مل کر دونوں نے کئی ہٹ فلمیں بھی دیں مگر سنجے دت کے جیل جانے کے بعد مادھوری نے ان سے قطع تعلق کرتے ہوئے دوری اختیار کر لی تھی۔ حالیہ دنوں کرن جوہر نے لکھا کہ مادھوری دیکشت ابھیشیک ورمن کی فلم کررہی ہیں مگر اس کا نام شدت نہیں ہے۔ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ شاید اس پروجیکٹ کا نام بدل دیا جائے گا۔سنجے دت جلد ہی تگمانشو دھولیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’صاحب ،بیوی اور گینگسٹر3‘‘ میں نظر آئیں گے، یہ فلم اسی سال 27 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

    متعلقہ خبریں