نریندر مودی کا جارحانہ انداز۔۔۔ بھارتی وزیر اعظم کے انتخابات جیتتے ہی پاکستان کو تیار رہنے کا مشورہ دے دیا گیا

2019 ,مئی 24



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ اگر مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی، وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا کہ مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پر شیری رحمان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن سے موازنہ کریں تو بی جے پی کو اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے دنیا اور پاکستان کو واضح پیغام ملا ہے کہ ھندوتوا بھارت کا حکومتی نظریہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ریاست ریاست کے ساتھ رشتہ رکھتی ہے کسی فرد کے ساتھ نہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ اگر امن پر بات ہو رہی ہے تو اچھی بات ہے،خطے میں بہتری کے لئے پاکستان کو کسی بھی ملک سے ساتھ بات کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ اگر مودی جارہانہ انداز میں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑیگی۔ شیری رحمان نے کہاکہ یہ ایک جنگجو سرکار ہو سکتی ہے، خطے میں عدم استحکام کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو انتظار تھا کہ مودی الیکشن جیتے گے، اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں۔

متعلقہ خبریں