فواد چوہدری کا قومی اسمبلی میں بلند و بانگ دعوے، ایوان میں حکومتی ارکان نے کیا رد عمل دیا؟ حیرت انگیز صورتحال

2019 ,مئی 9



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے پارلیمنٹ میں بلند و بانگ دعوے پر پارلیمنٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ وہ وقت اب دور نہیں کہ جب پاکستان بھی خلاء میں پہنچے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان خلاء میں کارنامہ انجام دے چکا اور اب ہم بھی بہت جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان بھی خلائی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گا اور پاکستان جلد اپنا مشن خلاء میں بھیجے گا اور ہم بھارت کو خلائی میدان میں بھی شکست دے دیں گے۔ جیسے ہی فواد چوہدری نے یہ بیان دیا تو ایوان میں قہقہے گونج اٹھے، اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان بھی ان دعوؤں پر محصور ہوتے رہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں مختلف وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے تھے اور فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سونپ دی گئی تھی۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کے بعد سے فواد چوہدری کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر طنز کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گزشتہ روز فواد چوہدری سے ایک صحافی نے کہا کہ آپ کو سوشل میڈیا پر سائنسدان بنادیا گیا ہے جس کے جواب فواد چوہدری مسکرا دیے۔

متعلقہ خبریں