امریکی خاتون نے اپنے جسم کا استعمال کرتے ہوئے دوست کی جان لے لی

2018 ,دسمبر 5



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کو بھی ایک بیماری تصور کیاجاتاہے لیکن ایک امریکی خاتون نے اپنے فربہ جسم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دوست کی جان لے لی ۔ پولیس نے اسے تیسرے درجے کا قتل قراردیتے ہوئے فردجرم عائد کردی جبکہ ملزمہ پہلے ہی تحویل میں ہیں، خاتون کو 18سے 36سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ سو کلوگرام( تقریباً پونے چارمن) وزنی ونڈی تھامس کا اپنے سے آدھے وزن یعنی 54کلوگرام کے دوست سے جھگڑا ہو گیا،نشے میں دھت خاتون نے پہلے چھری اور میز کے ٹوٹے ہوئے پائے سے دوست کو زخمی کرکے نڈھال کیااور پھر مقتول کے منہ پر لیٹ کر اس کا دم گھوٹ دیا جس سے اس کی جان سے ہی چلی گئی ۔

معاملہ عدالت پہنچا تو خاتون کے وکیل نے اسے حادثہ قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ جھگڑے کے دوران ونڈی خود کو سنبھال نہیں سکیں اور کینو بٹلر پر گر گئیں جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹنے سے موت واقع ہوگئی ،جب ہوش آئی تو احسا س ہوا کہ وہ کیا کربیٹھی ہیں، ارادتاً ایسا کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں