تمام ریکارڈ پاش پاش : ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ، نئی قیمت نے پورے ملک میں تہلکہ مچادیا

2019 ,اپریل 2



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے دو روز قبل پٹرول کی قیمت میں چھ روپے اضافہ کر دیا تاہم دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے , گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافہ ہوا تھا اور آج مزید 16 پیسے بڑھ گئی ہے ۔  فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 140.89 روپے سے بڑھ کر 141.05 روپے ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ پاکستان میں مہنگائی روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے اور آج دالیں دس روپے ، چاول دس روپے ،چینی 7 روپے اور خوردنی تیل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں