جو کام پاکستانی حکمران نہ کر سکے وہ طالبان نے کر دکھایا ۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی۔۔۔۔ قطر سے آنے والی خبر نے پوری قوم کو خوش کر دیا

دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ پاکستان ثالثی کے کردار میں کامیاب ہوگیا ہے، کیونکہ طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، اس حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد افغانستان روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ افغان صدر کو معاہدے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور افغانستان میں جنگ بندی کا شیڈول بھی طے کر لیا جائے گا ، جنگ بندی کے بعد افغان طالبان حکومت سے براہ راست بات چیت کریں گے، معاہدے میں امریکہ کی جانب سے اس بات کی گارنٹی دی گئی ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں امریکی اور نیتو فورسز افغانستان سے نکل جائیں گی ، جبکہ طالبان کی جانب سے امریکہ کو گارنٹی دی گئی ہے افغانستان کی سر زمین کو کبھی بھی دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ کی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات بھی بڑھ گئے، کابل میں قید افغان طالبان نے اپنی قیادت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے کی درخواست کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکوت کابل میں قید کچھ افغان طالبان رہنماوں کی جانب سے امریکا سے مذاکرات میں مصروف افغان طالبان حکام کے نام خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔اس پیغام میں جہاں دیگر سفارشات کی گئی ہیں، وہیں عافیہ صدیقی سے متعلق بھی خصوصی سفارش کی گئی ہے۔ کابل میں قید افغان طالبان نے اپنی قیادت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان آنے والے دنوں میں اس معاملے کو امریکی حکام کی جانب سے اٹھائے جانے کا امکان ہے، یہ بھی ماکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جہاں دیگر قید افغان طالبان کو رہا کیا جائے گا، وہیں عافیہ صدیقی کی رہائی بھی عمل میں آ سکتی ہے۔