فلمی دنیا سے غائب رہنے والی رانی مکھر جی منظرعام پرآگئی

2018 ,فروری 7



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): فلمی دنیا سے ایک عرصہ تک غائب رہنے والی رانی مکھر جی ایک مرتبہ پھر منظرعام پرآگئی ہیں ، اداکارہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن روک دی تھی لیکن اب وہ تندرست ہوگئی ہیں اور اپنی فلم ’ہچکی‘ کی پروموشن شروع کردی۔رانی مکھر جی اب بالکل تندرست ہیں اور انہیں گزشتہ تقریباً60روز سے بلاتعطل فلم کی پروموشن کرنا تھی لیکن دو دن پہلے انہوں نے پروموشنز شروع کیں اور اب تمام وقت ہچکی کی پروموش کو دینا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق رانی مکھر جی انڈیا کے اگلے سپر سٹار کے سیٹ پر موجود تھیں جب انہیں کمر میں درد کی تکلیف شرو ع ہوئی جس کی وجہ سے شوٹنگ بھی روکنا پڑی لیکن مکمل تندرستی کے بعد انہوں نے دوبارہ فلمی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے اور کئی گھنٹوں کیلئے شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں