بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید سیلاب لیکن اب وہاں کس جانور نے شہریوں کا جینا محال کردیا؟۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2018 ,اگست 24



نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں گزشتہ صدی کے بدترین سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں جن مسائل کا سامنا ہے ان میں ایک بڑا مسئلہ کنگ کوبرا سانپوں کی موجودگی کا بھی ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق  پانی میں گھرے بہت سے گھروں میں کنگ کوبرا سانپوں نے ڈیرے جما لیے ہیں۔  سیلاب کے دوران کسی گھر سے دس کوبرا ملے ہیں تو کہیں پندرہ کوبرا بیٹھے ہیں اور ان علاقوں میں اب تک سانپوں سے ڈسے جانے کے50 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کنگ کوبرا سانپوں کی ایک نایاب نسل ہے جو انڈیا کے اسی علاقے میں پائی جاتی ہے اور بہت زہریلی تصور کی جاتی ہے۔یہ کوبرا سانپ کافی لمبے ہوتے ہیں اور ان سانپوں کی لمبائی دس سے بارہ فیٹ تک ہوتی ہے۔اس علاقے کے لوگ روایتی طور پر سانپوں کو ہلاک کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور ان سانپوں کو پکڑ کر کسی بیابان میں چھوڑ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں