میں مر گیا ہوں کیا ۔۔۔۔۔؟؟؟ بلاول بھٹو کے حصول کے لیے شیخ رشید نے ایسی پھلجھڑی چھوڑ دی کہ سننے والے ہنس ہنس کر دوہرے ہو گئے

2019 ,اپریل 2



گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو کا استاد بننے کیلئے شیخ رشید مولانا فضل الرحمٰن سے ٹاکرے کوتیار ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول پر پہلا حق میرا ہے، فضل الرحمٰن نے شاگرد بنایا تو لڑائی ہوگی،کیا میں مر گیا ہوں جو فضل الرحمٰن بلاول کو شاگرد بنانے پر تُلے بیٹھے ہیں۔ گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیاانہوں نے مزید کہا کہ زرداری خاندان کی سیاست ختم ہونے والی ہے،30 جون تک سارے کیسز کے فیصلے آجائیں گے۔ن لیگ کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا دل پارک لین لندن میں پھنسا ہوا ہے، انہیں صرف ایک ہی بیماری ہے کہ بلو کے گھر جانا ہے۔انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اصل لڑائی شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ہو رہی ہے۔گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو کو شاگردی میں لینے کی بات کی تھی۔دوسری جانب متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں اور ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے، یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہیئں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے، جب مین اسٹریمنگ ہوسکتی ہے تو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بیچارے کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔

متعلقہ خبریں