سارے ادھار اتار دیں گے : بھارت نے اگر جنگ کا سوچا بھی تو ۔۔۔۔ شیخ رشید کا خون جوش مار گیا ، ایسا اعلان کردیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

2019 ,فروری 24



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں ،اس مسلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہے، بھارت نے جنگ کی کوشش کی تو سارے ادھار ایک ساتھ اتار دیں گے۔  شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں ، اس مسلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہے ، بھارت نے جنگ کی کوشش کی تو سارے ادھار ایک ساتھ اتار دیں گے ، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری اور فیصلہ کن جنگ ہوگی ، شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جس شخص نے پلوامہ میں حملہ کیا وہ بھارتی تھا اور بھارتی سرزمین اور بارود استعمال ہوا،پاکستان کو اس تنازع میں خواہ مخواہ شامل کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے ساتھ اللہ کے علاوہ، چین، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ہے ، شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان جاتے ہوئے پاکستان میں قیام کریں ، وفاقی وزیر ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ نئے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز بیرون ملک نہیں ہونے چاہیے، ہم اسٹیڈیمز کا بھاری کرایہ اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں۔ خیال رہے شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے جبکہ ان کا پاس ورڈ گم ہوچکا ہے ، اس موقع پر شیخ رشید نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گرفتاری کا بول گئے تاہم صحافی کے بتانے پر انہوں نے تصحیح کی اور کہا کہ سراج درانی کی گرفتاری پر سندھ میں ایک مکھی نے بھی پر نہیں مارا ، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے سوا کسی کو ڈیل یا ڈھیل کی بات کرتے نہیں دیکھا اور نوازشریف اقتدار سے اترتے ہی بیمار ہو جاتے ہیں۔ نواز شریف کو کھلی ہوا چاہیے اور لال حویلی کی چھت کھلی ہے ، ان لوگوں کو ایسی ایسی بیماری نکلتی ہے جس کا پاکستان میں کوئی علاج نہیں صرف برطانیہ میں ہی ہوتا ہے ، ان لوگوں نے چالیس سال ملک پر قبضہ کیے رکھا اور عجیب فیشن ہے زرداری کہتے ہیں میرا کیس کراچی میں چلاؤ اور نواز شریف کہتے ہیں لاہور میں چلاؤ اس کے پیچھے کچھ تو وجہ ہو گی ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں میرا کوئی مخالف نہیں اور عمران خان میرا بھائی ہے اور پی ٹی آئی والے بچے ہیں جبکہ صرف عمران ہی پی ٹی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں