ہزاروں خواتین برہنہ حالت میں سائیکلیں چلاتی سڑکوں پر آگئیں

2018 ,مارچ 13



برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں گزشتہ روز دنیا کی شرمناک ترین سائیکل ریس دیکھنے میں آئی جس میں ہزاروں مردوخواتین نے برہنہ ہو کر حصہ لیا۔ ان کی اس حیاسوز حرکت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔  اس برہنہ سائیکل ریس کا انعقاد آلودگی کے مضراثرات کے متعلق آگہی پھیلانے اور ملک کی سڑکوں پر سائیکل سواروں کے لیے مختص قطاروں کی کمیابی پر احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ اس سائیکل ریس کا اہتمام ’ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ‘نے کیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو میں ہونے والی اس ریس میں شریک مردوخواتین میں سے بعض نے محض زیرجامے پہن رکھے تھے، بعض نے اپنے مخصوص اعضاءپر رنگ پھیر کر انہیں چھپا رکھا تھا اور بعض بالکل برہنہ تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملک کی سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے اور ہر سڑک پر سائیکل سواروں کے لیے لینز مختص کی جائیں۔اس کے علاوہ سڑک پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔“اس ریس کے انعقاد پر ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ”سڑکوں پر اگر ہمارے لیے جگہ مختص نہیں کی جائے گی تو ہم برہنہ ہو کر گاڑیوں والوں کا سامنا کریں گے۔“واضح رہے کہ ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ نے پہلی برہنہ ریس 2002ءمیں کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد کی تھی، اس کے بعد اب تک 17ممالک کے 74شہروں میں اس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں