بھارتیوں نے زیادہ سے زیادہ لائیکس کیلئے فوجیوں کی جعلی تصاویر پھیلا دیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 11, 2019 | 19:16 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اپنے فوجیوں کو دنیا کی سخت جان فوج دکھانے کی ایک اور چال اُس وقت ناکام ہوگئی، جب زیادہ سے زیادہ لائیکس اور توجہ حاصل کرنے کے لیے فوجیوں کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلادی گئیں۔ 13 ہزار فٹ بلندی پر واقع گلیشیئر پر موجود فوجیوں کی کچھ تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی فوجی ہیں، تاہم برطانوی میڈیا کی تحقیق میں بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا اور جن فوجیوں کی تصاویر شیئر کی گئیں وہ غیر ملکی نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کو بنگالی زبان کے
ایک فیس بک پیج پر پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی خواتین فوجیوں کی تصویر بتا کر شئیر کیا گیا، جسے 3 ہزار سے زیادہ افراد نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔