بریکنگ نیوز: آصف زرداری کی موت۔۔۔۔۔ ایک خبر نے جیالوں کی چیخیں نکلوا دیں ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

2019 ,فروری 9



ٹنڈوآدم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری ہفتے کے روز جلسے میں شرکت کیلئے ٹنڈو آدم پہنچے ، تاہم اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل توازن کھو بیٹھا جسکی وجہ سے آصف علی زرداری موت کے منہ سے بال بال بچے۔موقع پر موجود لوگ صورتحال کو دیکھ کر گھبرا گئے جبکہ شور پڑ گیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری ہفتے کے روز جلسے میں شرکت کیلئے ٹنڈو آدم پہنچے ، تاہم اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل توازن کھو بیٹھا ، سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ٹنڈو آدم میں لینڈنگ کر رہا تھا کہ اس دوران زمین پر بچھے قالین اڑنے لگے اور ہیلی کاپٹر کو خطرہ پیدا ہوگیا۔ تاہم ہیلی کاپٹر تھوڑی دیر تک فضا میں معلق رہا اور پائلٹ نے حاضر دماغی اور کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے باحفاظت نیچے اتارلیا۔ لینڈنگ کے بعد سابق صدر پیپلزپارٹی کے تحت منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ، بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سندھی میں اس لیے نہیں بولتا کہ وہ سننے والے نہیں سنتے۔ ان کا ہم سے جھگڑا وسائل کی جنگ ہے۔ ان کی جنگ ہمارے وسائل سے ہے ، ہماری جنگ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے۔ میں نے الیکشن میں بھی بات کی تھی کہ ان کا سارا ڈھونگ اٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ نظر آرہا ہے۔ہم نے گڑھی خدابخش کی مٹی کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ لڑتے رہیں گے۔ بی بی کے قول پر چلتے رہیں گے۔ پاکستان انہوں نے نہیں بنایا ، قائد نے مذاکرات کرکے پاکستان بنایا ، قائد اعظم ہمارے بزرگوں کے سکول میں پڑھتے تھے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنانے کیلئے کوئی جنگ نہیں لڑی ، بھارت نے سازش کی اور بنگلا دیش بن گیا ، لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے۔ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔اس حق میں پنجاب ، جنوبی پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے وقوف ہیں ، ان کی ٹانگیں ویسے ہی ڈگمگا جاتی ہیں۔بجٹ ہم نے بھی بنایا تھا۔ہم نے ججز، فوج، سب کی تنخواہوں میں اسی بجٹ میں 100فیصد اضافہ کیا۔پنشن والوں کی پنشن میں اضافہ کیا، اس لیے کہ ہمیں احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی دھرتی کی سوچ ہوتی ہے ، غریبوں کی سوچ ہوتی ہے۔جبکہ ان کو اپنے محلوں کی سوچ ہوتی ہے۔ بی بی کہا کرتی تھیں کہ سندھ جاتی ہوں تووہاں کے غریب کی نوکری کی آواز مجھے پیٹ سے آتی ہے۔سندھ والے پیٹ سے بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی کررہا ہے۔ سندھ نے ابھی مزید ترقی کرنی ہے۔ہمارے وزیراعلیٰ نے ینگ مین ہوکر اچھے کام کیے ہیں، لیکن دل کا کنجوس ہے۔ ان کی ٹریننگ بینک کی ہے۔ جب بھی پیسے مانگنے جاؤ تو کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں