رات کی بڑی بریکنگ نیوز : آرمی چیف اچانک ورکنگ باؤنڈری پر پہنچ گئے ، کیا ہونے والا ہے؟ آپ بھی جان لیں

2019 ,فروری 24



راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ، انہوں نے کہا ہے ، کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے ، اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا ، ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے ، گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ خیال رہے ترجمان پاک فوج نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن امن، استحکام اور ترقی ہے۔ کیا ہی بہتر ہوتا، انڈین آرمی چیف بھیجنرل قمر جاوید باجوہ کے علاقائی امن کے وژن کی تقلید کرتے ، میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کیلئے پاکستان دشمنی کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ میں پاکستان کے آرمی چیفکی ہر لحاظ سے تقلید کرتا ہوں ، جنرل باجوہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں ، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں ، میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ میں اُن کو ہر انداز میں فالو کرتا ہوں ، وہ پاکستان کے آرمی چیف ہیں اور مجھے اُن کو فالو کرنا بھی پڑتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روزچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےلائن آف کنٹرول پرچری کوٹ اور باگسرسیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ، آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈرز نے ایل اوسی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی ،آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے بلند جذبے اور تیاری کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔پاکستان کسی کے دباؤ میں آنے والا ملک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خوف زدہ ہیں اور نہ مجبور ہیں۔کسی کی دھمکیوں اوردباؤسے مرعوب نہیں ہوں گے۔کسی بھی جارحیت اورمہم جوئی کا اسی شدت سے جواب دیا

متعلقہ خبریں